وزیر اعظم کی طیارے میں ہی کراچی اور معاشی صورتحال پر اجلاس کی صدارت

وزیر اعظم نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایات بھی جاری کیں


April 13, 2022
وزیر اعظم نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایات بھی جاری کیںفوٹو: ٹوئٹر

ISLAMABAD: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے اسلام آباد سے کراچی کے سفر کے دوران طیارے میں ہی کراچی اور معیشت سے متعلق اجلاس کی صدارت کی۔

وزیر اعظم نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایات بھی جاری کیں۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے دوران پرواز کراچی اور معیشت سے متعلق اجلاس کا انعقاد کیا۔

انہوں نے اجلاس کی تصاویر بھی شیئر کی اور کہا کہ پاکستان انشاء اللہ اتنی تیزی سے آگے بڑھے گا کہ اسے "پاکستان اسپیڈ" کہا جائے گا۔

https://twitter.com/MaryamAuragzaib/status/1514171356258177024?s=20&t=oMHr5KeFWXsnWl_5fFEv6A

دوسری جانب مریم نواز نے بھی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹر پر بیان جاری کیا کہ جب ملک کا درد اور فکر ہو تو اس طرح کام کیا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں