سندھ میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری
کاغذات نامزدگی 10 مئی سے 13 مئی تک جمع کروائے جا سکیں گے، ای سی پی
ISLAMABAD:
الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کا آغاز 26 جون کو ہوگا۔
ای سی پی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پہلے مرحلے میں سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیرآباد اور میرپور خاص ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 10 مئی سے 13 مئی تک جمع کروائے جا سکیں گے۔
اعلامیہ کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 16 مئی سے 18 مئی تک ہو گی جبکہ امیدواروں کو انتخابی نشانات 28 مئی کو جاری کیے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے نتائج کا اعلان 30 جون کیا جائے گا۔