تمام بینکس ہفتے میں 6 دن کام کیلئے کھلے رہیں گے اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک نے رمضان المبارک کے مہینے میں بینکوں کے نئے اوقات کا ر کا اعلان کردیا ہے

—فائل فوٹو

LONDON:

وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق بینک دولت پاکستان (ایس بی پی) ہفتے میں چھ دن کام کے لیے کھلا رہے گا۔



جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اسٹیٹ بینک نے رمضان المبارک کے مہینے میں بینکوں کے نئے اوقات کا ر کا اعلان کردیا ہے جن پر تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے (ڈی ایف آئیز) اور مائیکروفنانس بینک بھی عملدرآمد کریں گے۔


اسٹیٹ بینک کے مطابق دفتر کے اوقات پیر تا جمعرات اور ہفتے کو صبح 8 بجے تا دوپہر 3 بجے ہوں گے، جس میں دوپہر 1 بجے تا 1 بج کر 30منٹ تک وقفہ برائے نماز ہو گا اور جمعے کے دن دفتر کے اوقات کسی وقفے کے بغیر صبح 8 بجے تا دوپہر 1 ایک بجے تک ہوں گے۔


اسٹیٹ بینک نے دیگر بینکوں /مائیکروفنانس بینکوں کو مزید ہدایت کی کہ وہ عوام سے لین دین کے لیے درج ذیل کم از کم کاروباری (بینکاری) اوقات پر عملدرآمد کریں: پیر تا جمعرات اور ہفتہ کے دن صبح 8 بجے تا دوپہر 1 بجے نماز کے وقفے کے بغیر جبکہ جمعہ کے دن دفتر کے اوقات کسی وقفے کے بغیر صبح 8 بجے تا دوپہر12 بجے تک ہوں گے۔

Load Next Story