مصر میں غیرملکی سیاحوں کی بس اور ٹرک میں تصادم 10 سیاح ہلاک

ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں فرانس اور بیلجیئم کے شہری شامل ہیں


ویب ڈیسک April 13, 2022
14 سیاح زخمی بھی ہوئے جن میں فرانسیسی اور بیلجیئم کے شہری شامل ہیں، فوٹو: اے ایف پی

مصر میں سیاحوں کو لے جانے والی بس سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر میں دریائے نیل کی سیر کو جانے والے سیاحوں کی بس ایک تیز رفتار ٹرک سے ٹکراگئی۔ تصادم اتنا خوفناک تھا کہ بس کے پرخچے اُڑ گئے۔

حادثے میں 10 سیاح ہلاک ہوگئے جن میں سے 4 کا تعلق فرانس اور ایک بیلجیئم کا شہری کا تھا جب کہ 14 زخمیوں میں بھی 8 فرانسیسی اور 6 بیلجیئم کے شہری ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تصادم کے بعد بس میں آگ بھڑک اُٹھی تھی جس پر فائر بریگیڈ کے عملے نے قابو پالیا۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ مصر میں سیاحوں کی حفاظت کے لیے انتظامات ناکافی ہونے کے باعث ایسے حادثات ہوتے رہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں