سوشل میڈیا پر ایکسپریس نیوز کے نام سے جعلی خبریں پھیلائی جارہی ہیں

ادارہ فیک نیوز سے لاتعلقی کا اظہار کرتا ہے

ادارہ ایسی خبروں سے لاتعلقی کا اظہار کرتا ہے، فوٹو: فائل

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پر ایکسپریس نیوز کے شیئرنگ ٹیمپلیٹ کو استعمال کرتے ہوئے کچھ عناصر جعلی خبریں پھیلا رہے ہیں جن کا ادارے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کچھ عرصے سے باقاعدہ مہم کے تحت ایکسپریس نیوز کے فیس بک اور ٹویٹر ٹیمپلیٹ کو استعمال کرتے ہوئے جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں جس سے ادارے نے بارہا بار لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔




''ایکسپریس ڈاٹ پی کے'' اردو نیوز ویب سائٹس میں سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے اس لیے جعل ساز اپنی جھوٹی خبروں کے فروغ کے لیے ''ایکسپریس ڈاٹ پی کے'' کا ٹیمپلیٹ استعمال کررہے ہیں۔

حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایف آئی کے ہاتھوں ایک شخص کی گرفتاری اور اُس کے اعترافی بیان 'فواد چوہدری کی ہدایت پر سوشل میڈیا پر ٹرینڈ چلایا گیا' کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایکسپریس کے ٹیمپلیٹ پر جعلی خبریں پھیلائی جارہی ہیں، جو نہ تو ادارے کی ویب سائٹ پر شائع ہوئیں اور نہ ہی انہیں کسی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا گیا۔



 
Load Next Story