انڈر 19 ورلڈ کپ جنوبی افریقا تیسرے چوہدری آسٹریلیا کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا

جنوبی افریقا کے 230 رنز کے جواب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 150 رنز پر ڈھیر ہوگئی


ویب ڈیسک February 26, 2014
جنوبی افریقا کے کپتان ایڈن مارکرام اور وکٹ کیپر بلے باز کلیڈ فورڈین کے درمیان پہلی وکٹ پر 105 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ فوٹو: آئی سی سی

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا نے بگ تھری کے تیسرے چوہدری آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا جہاں اس کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا۔


دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 230 رنز بنائے،جنوبی افریقا کے کپتان ایڈن مارکرام اور وکٹ کیپر بلے باز کلیڈ فورڈین کے درمیان 105 رنز کی شراکت قائم ہوئی، مارکرام 45 اور فورڈین نے74 رنز اسکورکئے، جواب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 45ویں اوورز میں 150 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی، جنوبی افریقا کی جانب سے کاگیسو ربادا نے 6 اور کوربن بوچ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔


واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے سیمی فائنل میں بگ تھری کے دوسرے چوہدری انگلینڈ کو شکست دی تھی اور یکم مارچ کو فائنل میں جنوبی افریقا پاکستان کے مدمقابل ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |