سوشل میڈیا پر وائرل آڈیو میری نہیں یہ پاک فوج کے خلاف سازش ہے جنرل ر اسلم بیگ
فوج کے خلاف دشمن تحریک چلا رہے ہیں، اس کا حصہ نہ بنیں، جنرل (ر) اسلم بیگ
جنرل (ر) اسلم بیگ نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی آڈیو کو جعلی اور پاک فوج کے خلاف دشمن کی سازش قرار دے دیا۔
جنرل (ر) اسلم بیگ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر وائرل آڈیو سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے حوالے سے فوج کے خلاف اور فوج کی اعلیٰ قیادت کے خلاف جو مذموم اور بیہودہ بیانات چلائے جارہے ہیں، جو قابلِ مذمت ہیں اور میں اُن کی مکمل تردید کرتا ہوں کیونکہ فوج میری پہچان اور شان ہے۔
جنرل (ر) اسلم بیگ نے کہا ہے کہ فوج کا ہر ایک سپاہی ، افسر میرے لیے قابلِ احترام ہے، اس کے خلاف بات کرنا ، اس کی شان کے خلاف بات کرنا میرے نزدیک بداخلاقی ہے کیونکہ اس فوج نے مجھے یہ پہچان دی ہے جب تک اللہ نے زندگی دی ہے فوج کی شان میں میرا دماغ، میرا دل اور زبان حق بات کہتے رہیں گے۔
مزید پڑھیں: عسکری قیادت کا پاک فوج کو بدنام کرنے کی پروپیگنڈا مہم کا سخت نوٹس
انہوں نے عوام اور پاکستانیوں نے اپیل کی کہ فوج کے خلاف جو تحریک چل رہی ہے وہ ہمارے دشمنوں کی سازش ہے، فوج کے خلاف دشمنوں کی اس سازش کا حصہ نہ بنو اپنے پاک و صاف اور عمل کو داغدار نہ بناؤ کیونکہ ایسی باتوں کو اللہ تعالیٰ پسند نہیں کرتا۔