قومی اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ تبدیل نیا شیڈول جاری

قومی اسمبلی کا اجلاس 16 اپریل کے بجائے 22 تاریخ کو ہوگا، اعلامیہ


ویب ڈیسک April 13, 2022
(فوٹو: فائل)

ISLAMABAD: قومی اسمبلی کا ہفتے کو ہونے والے اجلاس کا شیڈول تبدیل کردیا جس کے بعد اب قومی اسمبلی کا اجلاس 22 اپریل کو دوپہر تین بجے ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کو قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے موصول ہونے والے اعلامیے کے مطابق قومی اسمبلی کا ہفتے 16 اپریل کو ہونے والے اجلاس کے شیڈول کی تبدیلی کردی گئی ہے جس کا مراسلہ بھی جاری کردیا گیا۔

اعلامیے کے کطابق قومی اسمبلی کا بروز ہفتہ 16 اپریل کی سہ پہر 4 بجے ہونے والا اجلاس اب بروز جمعہ مورخہ 22 اپریل کو سہ پہر 3 بجے منعقد ہوگا۔

قائم مقام اسپیکر ایاز صادق نے اسمبلی قواعد و ضوابط اور آئین کے قاعدہ 49 کی شق 2(ب) کے تحت تفویض اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں