گورنر بلوچستان سید ظہور آغا نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

امپورٹڈ اور کرپٹ وزیر اعظم کے ماتحت کام نہیں کر سکتا، ظہور آغا

گورنر بلوچستان کی فائل فوٹو

ISLAMABAD:
گورنر بلوچستان سید ظہور آغا اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق گورنربلوچستان نے اپنا تحریری استعفیٰ منظوری کے لیے صدر مملکت کو ارسال کیا ہے۔


انہوں نے اپنے استعفے میں عہدہ چھوڑنے کی وجہ نئی حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ 'میں امپورٹڈ اور کرپٹ وزیر اعظم کے ماتحت کام نہیں کر سکتا'۔

واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد خیبرپختونخواہ، سندھ، گلگت بلتستان کے گورنر اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے چکے ہیں جسے انہوں نے آئین کے تحت منظوری کے لیے صدر مملکت کو ارسال کیا ہے۔
Load Next Story