محمد رضوان انگلش کرکٹ کا تجربہ حاصل کرنے کیلیے تیار

سسیکس کاؤنٹی کو جوائن کرلیا،آج ڈیبیوہوگا، چتیشور پجارا بھی اسکواڈ کا حصہ


Sports Reporter April 14, 2022
سسیکس کاؤنٹی کو جوائن کرلیا،آج ڈیبیوہوگا، چتیشور پجارا بھی اسکواڈ کا حصہ۔ فوٹو: فائل

TOKYO: محمد رضوان رواں سیزن میں انگلش کرکٹ کا تجربہ حاصل کرنے کیلیے تیار ہیں جب کہ وکٹ کیپر بیٹر نے سسیکس کاؤنٹی کو جوائن کرلیا۔

محمد رضوان نے سسیکس کاؤنٹی کو جوائن کر لیا ہے، انٹرنیشنل میچز اور پی ایس ایل کے بعد انھیں رواں سیزن میں انگلش کر کٹ میں تجربہ حاصل کرنے کا موقع ملے گا،سسیکس کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے محمد رضوان کی آمد کا اعلان کیا گیا، وکٹ کیپر بیٹر اس فوٹیج میں پہلے پریکٹس سیشن کے لیے آ رہے ہیں۔

بعدازاں محمد رضوان کے پیغام پر مبنی ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی جس میں انھوں نے کہا " السلام علیکم! سسیکس فیملی کا حصہ بننے پر بہت خوش اور بڑی بے تابی سے میدان میں اترنے کا منتظر ہوں، آپ سے گراؤنڈ میں ہی ملاقات ہوگی۔

محمد رضوان کاؤنٹی کی جانب سے ڈیبیو جمعرات کو کریں گے، بھارتی بیٹر چتیشور پجارا بھی سسیکس کی نمائندگی کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ کاؤنٹی کرکٹ میں کئی پاکستانی کھلاڑی شریک ہیں،شان مسعود ڈربی شائر کی نمائندگی کر رہے ہیں، اس کاؤنٹی کے کوچ مکی آرتھر پہلے پاکستان ٹیم کی کوچنگ بھی کرتے رہے، نسیم شاہ اور ظفر گوہر گلوسٹر شائر کے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

محمد عباس کو ہیمپشائر نے منتخب کیا، شاہین شاہ آفریدی کو مڈل سیکس نے ٹیم میں جگہ دی، حارث رؤف اور شاداب خان یارکشائر کی ٹیم میں شامل ہیں، ووسٹر شائر نے اظہر علی اور لیسٹر شائر نے حسن علی کی خدمات حاصل کرلی ہیں، کاؤنٹی کرکٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کو مختلف کنڈیشنز میں بہتر کارکردگی دکھانے کے گْر سیکھنے کا موقع ملے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں