یوکرین کے کروزمیزائل حملے میں روسی بحری جہاز کونقصان

روس نے اپنے بحری جنگی جہاز کوشدید نقصان پہنچنے کی تصدیق کردی


ویب ڈیسک April 14, 2022
روسی جنگی بحری جہازمیں کروز میزائل حملےکے بعد دھماکہ بھی ہوا:فوٹو:فائل

یوکرین کے کروز میزائل حملے میں روس کے بحری جنگی جہاز 'موسکوا' کونقصان پہنچا ہے۔

غیرملکی میڈیا نے یوکرینی حکام کے حوالے سے بتایا کہ یوکرین نے بحیرہ اسود میں موجود روس کے جنگی بحری جہاز پر2کروز میزائل فائرکئے جس کے بعد جہازمیں دھماکہ سنائی دیا اورجہاز کونقصان پہنچا۔

روسی حکام نے بحری جنگی جہاز'موسکوا' کوشدید نقصان پہنچنے کی تصدیق کی ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ جہاز کونقصان پہنچنے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب امریکا نے یوکرین کو100ملین ڈالرکی اضافی فوجی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔روس نے پابندیوں کے جواب میں امریکی ارکان پارلیمنٹ اورکینیڈین سینٹرز پرپابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔

یوکرین کے صدرولادی میرزیلنسکی نے بیان میں کہا ہے کہ اگرروس امن معاہدہ نہیں کرنا چاہتا تواسے عالمی برادری سے نکل جانا چاہئیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں