
سندھ ہائیکورٹ میں ناظم جوکھیو کیس میں جام عبدالکریم سمیت دیگرملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔عدالت نے ملزمان کو3 دن کے اندرانسداد دہشتگردی کی عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیتے ہوئے جام عبدالکریم کی 3روز کے لئے حفاظتی ضمانت منظورکرلی۔
عدالت نے کہا کہ کیس کا چالان آگیا ہے توملزمان ٹرائل کورٹ سے رجوع کریں۔کیس کی سماعت مئی کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔
مزید پڑھیں: ناظم جوکھیو قتل کیس میں پیشرفت، پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی کے نام خارج
ناظم جوکھیو کو نومبر 2021 میں میمن گوٹھ تھانے کی حدود میں قتل کیا گیا تھا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے کیس میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کا حکم دیا تھا۔ ناظم جوکھیو کیس میں جام عبدالکریم سمیت دیگرملزمان کونامزد کیا گیا تھا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔