کراچی میں چند سیکنڈزمیں 2پٹرول پمپس پرڈکیتی

سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے، پولیس حکام


ویب ڈیسک April 14, 2022
مسلح ڈاکوؤں نے چند سیکنڈز میں 2پٹرول پمپس پرلوٹ مارکی:فوٹو:فائل

ISLAMABAD: کراچی میں ڈرگ روڈ کے قریب مسلح ڈاکو2 چند سکینڈز میں پٹرول پمپس سے ہزاروں روپے لوٹ کرفرار ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق موٹرسائیکل سوار دوڈاکوؤں ایک پٹرول پمپ پرپہنچے۔ایک مسلح ڈاکونے کیشئیرسے 22ہزارروپے چھینے اورفرارہوگیا۔ اس کچھ سیکنڈز بعد وہی دونوں ڈاکوایک اورپٹرول پمپ پرپہنچے اورکیشئیرسے 34 ہزارروپے چھین کرلے گئے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں شلوارقمیض پہنے 2مسلح ڈاکوؤں کو دیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس نے فوٹیج کی مدد سے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں