
پولیس حکام کے مطابق موٹرسائیکل سوار دوڈاکوؤں ایک پٹرول پمپ پرپہنچے۔ایک مسلح ڈاکونے کیشئیرسے 22ہزارروپے چھینے اورفرارہوگیا۔ اس کچھ سیکنڈز بعد وہی دونوں ڈاکوایک اورپٹرول پمپ پرپہنچے اورکیشئیرسے 34 ہزارروپے چھین کرلے گئے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں شلوارقمیض پہنے 2مسلح ڈاکوؤں کو دیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس نے فوٹیج کی مدد سے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔