عمران خان نے عوام اور آئین کو یرغمال بنایا جس کی سزا آرٹیکل 6 ہے مریم اورنگزیب

عمران خان نے وہ سنگین جرم کیا جسے آئین پر حملہ اور آئین شکنی کہتے ہیں، مریم اورنگزیب


ویب ڈیسک April 14, 2022
عمران خان نے وہ سنگین جرم کیا جسے آئین پر حملہ اور آئین شکنی کہتے ہیںم، مریم اورنگزیب فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے وہ سنگین جرم کیا جسے آئین پر حملہ اور آئین شکنی کہتے ہیں۔

عمران خان کے خطاب میں آدھی رات کو عدالتیں کھولنے کے بیان پر ان کا کہنا تھا کہ 'عمران خان نے بائیس کروڑ عوام اور آئین کو یرغمال بنایا جس کی سزا آرٹیکل 6 ہے، عدالتیں اس لئے کھلیں تاکہ آئین اور قانون پر عمل ہو، عدالتیں اس لئے کھلیں تاکہ آپ کو پتہ چلے کہ ملک آئین کے تحت چلے گا آپ کے حکم اور خواہش پر نہیں، عدالتیں اس لئے کھلیں کیونکہ آپ نے آئین اور پارلیمنٹ کو یرغمال بنایا ہوا تھا'۔

انہوں نے کہا کہ 'عمران خان یہ ملک 22 کروڑ لوگوں کی امانت ہے، وہ آپ کے غلام نہیں، اس لئے عدالتیں نصف شب کو کھلیں، دھمکیاں دینے، سوال کرنے سے زیادہ بہتر ہوگا کہ آپ قوم سے اپنے جرائم کی معافی مانگیں '۔

انہوں نے عمران خان کی جانب سے گزشتہ شب پشاور جلسے میں اٹھائے گئے سوال 'میرا جرم کیا ہے' پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ عمران خان کی حقیقت، کرپشن اور لوٹ مار بے نقاب ہورہی ہے اور مزید عیاں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ پونے چار سال عوام کا آٹا، چینی، گھی، دوائی، بجلی، گیس، کھاد چوری کی، عوام کا پیسہ تباہ کیا، یہ ہے آپ کا جرم، عوام مہنگائی، بجلی گیس کی لوڈ شیڈنگ سے مررہی تھی، آپ کے لیکچرز جاری تھے، یہ ہے آپ کا جرم۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں