پی ٹی آئی کے کسی رکن کو اپوزیشن لیڈر نامزد نہ کیا جائے عمران خان کا الیکشن کمیشن کو خط

مخصوص نشستوں پر خواتین اور اقلیتی ممبران کے نام واپس لیتا ہوں، عمران خان


ویب ڈیسک April 14, 2022
عمران خان کی جانب سے بابر اعوان نے مراسلہ الیکشن کمیشن میں جمع کرایا۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: سابق وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے کہ پی ٹی آئی کے نام سے کسی رکن کو اپوزیشن لیڈر یا کمیٹی کا رکن نامزد نہ کیا جائے۔

عمران خان کی جانب سے بابر اعوان نے مراسلہ الیکشن کمیشن میں جمع کرایا جس میں کہا گیا کہ کسی بھی فورم پر پی ٹی آئی کا نام استعمال کرنے والے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں وفاق اور صوبوں میں پاکستان تحریک انصاف نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے، اسی تناسب سے قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر خواتین اور اقلیت ارکان کو نامزد کیا گیا، پی ٹی آئی 11 اپریل کو قومی اسمبلی کی تمام نشستوں سے مستعفی ہوچکی ہے اور منحرف اراکین کے خلاف آرٹیکل 63 اے کے تحت کارروائی کے لیے ریفرنسز دائر کیے جا چکے ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں پر خواتین اور اقلیتی ممبران کے نام واپس لیتا ہوں، ان ارکان کے کسی عمل کے لیے پارٹی ذمہ دار نہیں ہوگی۔

بعدازاں، بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خبریں تھیں کہ ہمارے کسی بھگوڑے کو اپوزیشن لیڈر بنایا جا رہا ہے اس لیے الیکشن کمیشن میں الیکشن ایکٹ کی پانچ شقوں کے تحت درخواست دی ہے اور بتایا ہے کہ تحریک انصاف کا نام کوئی استعمال نہیں کر سکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |