تحریک انصاف کے 123 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور

قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور کیے


ویب ڈیسک April 14, 2022
قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور کیے

LONDON: پاکستان تحریک انصاف کے 123 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرلیے گئے۔

سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی فرخ حبیب نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ قائم مقام اسپیکر قاسم سوری نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور کرلئے۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے استعفوں کی منظوری کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔



ذرائع قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے بھی ایکسپریس کو 123 اراکین قومی اسمبلی کے استعفی منظور کرنے کی تصدیق کردی۔ فرخ حبیب نے مطالبہ کیا کہ استعفوں کی منظوری کے باعث ملک میں عام انتخابات ناگزیر ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: تحریک انصاف کے 31 اراکان نے استعفے دینے سے انکار کردیا

قائم مقام اسپیکر قاسم سوری نے اپنے حکمنامے میں کہا کہ مجھے 125 اراکین کے استعفی موصول ہوئے،جن میں سے 2 اراکین کے استعفوں کی تصدیق نہ ہوسکی، لہذا 123 اراکین کے استعفی قبول کرلیے ہیں۔

جن کے استعفوں کی تصدیق نہ ہوسکی ان میں این اے 12 سے منتخب پرنس محمد نواز اور این اے 47 سے منتخب جواد حسین شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان سمیت پی ٹی آئی اراکین کا قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا اعلان

واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سمیت پی ٹی آئی اراکین نے قومی اسمبلی سے استعفے دے دیے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں