ایڈ ٹیوٹر تعلیم کی دنیا میں انقلاب لانے کےلیے تیار ہے

ایڈ ٹیوٹر روایتی تدریسی طریقوں کا ایک انتہائی آسان متبادل ہے


کرشمہ سورتی April 14, 2022
ایڈ ٹیوٹر روایتی تدریسی طریقوں کا ایک انتہائی آسان متبادل ہے۔ (فوٹو: فائل)

اب وقت آگیا ہے کہ ایڈ ٹیوٹر کے ساتھ پڑھنے اور سیکھنے کے عمل کو دلچسپ بنانے کا آغاز کریں۔



پاکستان کی سب سے زیادہ انٹرایکٹو لرننگ ایپلی کیشن، ایڈ ٹیوٹر آخرکار آپ کی دسترس میں ہے۔ قومی نصاب کے بعد، ایڈ ٹیوٹر میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کےلیے پانچ اہم مضامین میں ویڈیو لیسنز، ٹوڈی اور تھری ڈی اینی میشنز کوئز اور بہت کچھ پیش کرتا ہے۔

یہ ایپلی کیشن، جو کہ گوگل پلے اسٹور سے باآسانی ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے، ثابت کرتی ہے کہ صحیح طریقے سے سیکھنے کا عمل اور تفریح ایک ساتھ چل سکتے ہیں۔

ایڈ ٹیوٹر ڈاؤن لوڈ کرنے والے پہلے 10,000 طلبا کو مفت سبسکرپشن ملے گی!



پاکستان میں موجودہ تعلیمی منظرنامے کے ساتھ ایک زیادہ ورچوئل نقطہ نظر کی طرف منتقل ہونے کے ساتھ، کلاسز، کورسز اور امتحانات سبھی آن لائن منعقد کیے جارہے ہیں۔

ایڈ ٹیوٹر میں داخل ہوکر آپ کو پتہ چلے گا کہ ایک زبردست لرننگ ایپلی کیشن جو خاص طور پر طلبا کےلیے ڈیزائن کی گئی ہے، ایک مثالی پڑھنے لکھنے والے دوست کے طور پر شاندار نتائج حاصل کرنے میں ایک فعال کردار ادا کرے گی۔

یہ ایپلی کیشن آسان، قابل رسائی اور کم خرچ تعلیم پر توجہ مرکوز کرتی ہے، جس کا مقصد پاکستان بھر میں 9ویں، 10ویں اور 11ویں جماعت کے اسٹوڈنٹس تک پہنچنا ہے۔

 

ایڈ ٹیوٹر کیا ہے؟

ایڈ ٹیوٹر روایتی تدریسی طریقوں کا ایک انتہائی آسان متبادل ہے۔ یہ ایپلی کیشن نہ صرف آپ کے موبائل فون، لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر کے ذریعے پورے ملک میں آسانی سے قابل رسائی تعلیم فراہم کرتی ہے، بلکہ یہ آپ کے اپنے گھر کے آرام دہ ماحول میں رہتے ہوئے مناسب اسباق فراہم کرتی ہے۔ اسکولوں کے بعد ٹیوشن سینٹرز کے چکر کاٹنا اب ضروری نہیں ہے۔

[ytembed videoid="cYlSVs_cftg"]

 

ایڈ ٹیوٹر آپ کے تعلیمی سفر میں پیش آنے والی پریشانیوں کو دور کرنے کےلیے خاص طور پر ڈیزائن کی گئی ہے۔ اس کی دلچسپ اور زبردست خصوصیات طلبا کو ان کی تعلیمی زندگی میں صحت مند توازن برقرار رکھنے کی سہولت دیتی ہیں اور امتحان کے دباؤ کے ساتھ ساتھ ان کے ذہنی اور نفسیاتی بوجھ کو کم کرتی ہے۔
آپ کو چاہے ریاضی پڑھنی ہو، طبیعیات (فزکس)، کیمسٹری، حیاتیات (بائیولوجی) یا انگریزی کا میدان ہو، ایڈٹیوٹر کا مقصد طلبا کےلیے سیکھنے کے عمل کو ایک دلچسپ اور مثبت تجربہ بنانا ہے۔



یہ نصاب سے الگ نہیں ہے، بلکہ آپ کے قومی نصاب پر مبنی ہے، جیسا کہ آپ کو اسکول میں پڑھایا جاتا ہے، لیکن یہ منفرد ایپ سیکھنے کے طریقوں کو علم حاصل کرنے اور امتحانات کی تیاری کے ایک زیادہ جدید اور عملی طریقے میں بدل دیتی ہے۔
ایڈ ٹیوٹر کو کیوں ڈاؤن لوڈ کریں؟

جب سیکھنے کی بات آتی ہے تو ایڈ ٹیوٹر آپ کو بہت سے اختیارات پیش کرتی ہے اور وہ بھی دو مختلف زبانوں، انگریزی اور اردو میں۔



اس کے فیچرز میں ویڈیوز پر مبنی لرننگ کا طریقہ کار، ڈیمونسٹریشنز، ٹوڈی اور تھری ڈی اینی میشنز، ویڈیو پلے بیک، گیمیفائیڈ ٹیسٹنگ، آسان رسائی اور اپنی تعلیمی پیشرفت کا جائزہ لینے کی سہولیات موجود ہیں، جو آپ کےلیے پڑھنے کے عمل کو زیادہ آسان اور مزیدار بناتے ہیں۔

انٹرایکٹیو کوئز، سوال/جواب، فلیش کارڈز اور ایسی ہی کئی مزید خصوصیات کی مدد سے سیکھنے کا اس سے بہتر اور کیا طریقہ ہوسکتا ہے؟
ایڈ ٹیوٹر لرننگ ایپ وہی مضمون سیکھنے کا ایک دلچسپ طریقہ پیش کرتی ہے جو طلبا اسکول میں سیکھتے ہیں۔



بھاری ٹیوشن فیسوں، ضرورت سے زیادہ کتابوں اور پاسٹ پیپرز کی وجہ سے والدین کو مسلسل اخراجات کی پریشانی رہتی ہے، جسے محسوس کرتے ہوئے ایڈ ٹیوٹر کی اس ایک ہی ایپ میں تمام سرگرمیاں پیش کردی گئی ہیں۔ اس لیے اب آپ کو مزید ٹیوشن فیس بھرنے یا پاسٹ پیپرز کی خریداری پر کوئی اضافی رقم خرچ نہیں کرنی پڑے گی۔

یہ تو ہم سب جانتے ہیں کہ آنے والا وقت اور ہمارا آپ کا مستقبل ڈیجیٹل ہوگا، اس لیے 8,000 سے زیادہ ویڈیو اسباق، 5 مضامین کےلیے 62,000 سوالات، سبھی ایڈ ٹیوٹر ایپ پر دستیاب ہیں اور ایک انتہائی مناسب قیمت پر بھی، تو کیوں نہ اس سے بروقت فائدہ اٹھایا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایڈٹیوٹر کی تمام خصوصیات کو ملا کر، ایڈ ٹیوٹر کے پاس والدین کےلیے اپنے بچے کی کارکردگی پر نظر رکھنے کےلیے ایک پیرنٹ ایپ بھی موجود ہے، اور یہ مانیٹر کرنے کےلیے کہ وہ اپنی پڑھائی کے ساتھ کس حد تک مخلص ہیں، جو خاص طور پر امتحان کے موسم میں والدین کے بہت کام آئے گی۔

[ytembed videoid="6T0lpk0GYTU"]

طلبا ایڈ ٹیوٹر کے یوٹیوب چینل پر جاسکتے ہیں اور سائن اپ کرنے، لاگ ان کرنے اور ایپلی کیشن کو استعمال کرنے کے بارے میں دستیاب ٹیوٹوریل ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں!

تعلیم کے فروغ میں ایڈ ٹیوٹر کا کردار:

آہستہ آہستہ لیکن یقینی طور پر، تعلیم کا شعبہ ڈیجیٹل دنیا کی طرف متوجہ ہو رہا ہے، ہر چیز آن لائن ہورہی ہے، یا ورچوئل ماحول میں دستیاب ہے۔ ایڈ ٹیوٹر نے کچھ روایات کو فراموش کیے بغیر یہ قدم آگے بڑھایا ہے۔



گوگل پلے اسٹور ایپلی کیشن پر دستیاب میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کا سبجیکٹ وہی ہے جسے پورے ملک میں فالو کیا جارہا ہے، تاہم، اس کا فارمیٹ ذرا سا مختلف ہے اور ضروری مواد سے لیس ہے جو طلبا اور والدین کےلیے اس سے سیکھنے اور اس کے ساتھ باقاعدگی سے رہنے کے عمل کو زیادہ مفید بناتا ہے۔ چونکہ امتحانات بالکل قریب ہیں، اس لیے ہمارا مشورہ ہے کہ ایڈ ٹیوٹر کے ساتھ بہتر تعلیمی کارکردگی کی طرف اپنا سفر آج سے ہی شروع کریں۔

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ [email protected] پر ای میل کردیجیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں