یوٹیوبر ڈکی بھائی کو ’ڈکی بھابھی‘ کیسے ملیں

معروف یوٹیوب اسٹار نے اپنی ہونے والی بیوی سے پہلی گفتگو کا اسکرین شاٹ شیئر کردیا


ویب ڈیسک April 14, 2022
معروف یوٹیوب اسٹار نے اپنی ہونے والی بیوی سے پہلی گفتگو کا اسکرین شاٹ شیئر کردیا فوٹو:انسٹاگرام

اپنے پسندیدہ سلیبرٹی کو پیغام بھیجنا اتنا بھی مایوس کن نہیں جتنا اسے سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس ہی طریقے سے معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کا ان کی منگیتر سے پہلا رابطہ ہوا تھا۔

سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا ہے 12 اپریل کو ان کی منگنی ہوگئی۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ 12 اپریل 2018 کو پہلی مرتبہ ان کی مداح اروبہ جتوئی نے انہیں انسٹاگرام پر پیغام بھیجا تھا اور ٹھیک 4 سال بعد 12 اپریل کو ان کی اروبہ جتوئی ہی سے منگنی ہوگئی ہے۔



ٹویٹ کے ساتھ یوٹیوبر کی جانب سے شیئر کیے گئے اسکرین شاٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اروبہ نے ڈکی بھائی کی ایک انسٹاگرام اسٹوری پر کہا کہ آپ بہت مزاحیہ ہیں جس پر ڈکی بھائی نے انہیں شکریہ لکھ کر جواب دیا۔

ڈکی بھائی کا جواب موصول ہونے پر اروبہ نے حیرت کا اظہار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں