فارن فنڈنگ کیس عدالت کا الیکشن کمیشن کو 30 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم

اکبر ایس بابر کو فارن فنڈنگ کیس کی کارروائی سے الگ کرنے کی پی ٹی آئی کی درخواست بھی مسترد کردی گئی

—فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) کو فارن فنڈنگ کیس کا 30 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے محفوظ فیصلہ جاری کردیا جبکہ عدالت نے اکبر ایس بابر کو فارن فنڈنگ کیس کی کارروائی سے الگ کرنے اور انہیں ریکارڈ دینے سے روکنے کی پی ٹی آئی کی درخواست بھی مسترد کردی۔


مزیدپڑھیں: فارن فنڈنگ کیس؛ باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن ممنوعہ فنڈنگ کا الزام غلط ہے، وکیل تحریک انصاف

 

اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے 25 جنوری اور 31 جنوری کو دائر درخواستیں مسترد کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کیا۔ فارن فنڈنگ کیس نومبر 2014 سے الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے۔
Load Next Story