حدیقہ کیانی کو بلال عباس سے شادی کرلینی چاہیے مداحوں کا مشورہ

بلال عباس پاکیزہ روح کے مالک ہیں جن سے میرے روح کا تعلق قائم ہوا، وہ ایک ایماندار شخصیت اور سچے فنکار ہیں، حدیقہ کیانی


ویب ڈیسک April 14, 2022
بلال کے ساتھ کام کرکے خود کو خوش قسمت محسوس کرتی ہوں، اداکارہ

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ وگلوکارہ حدیقہ کیانی کے مداحوں نے انہیں اداکار بلال عباس سے شادی کا مشورہ دے دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حدیقہ کیانی نے سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بلال عباس کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی جس پر پرستاروں نے تبصرہ کیا کہ دونوں ڈرامہ اسٹارز کو شادی کر لینی چاہیے۔

اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ اداکار بلال کے ساتھ کام کرنے کے تجربے سے آگاہ کرنا چاہتی ہوں، بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جن سے آپ کا روح کی گہرائیوں سے رابطہ قائم ہوتا ہے اور بلال عباس ان میں سے ایک ہیں۔

حدیقہ کیانی نے کہا کہ بلال پاکیزہ روح کے مالک ہیں جن سے میرے روح کا تعلق استوار ہوا، وہ ایک ایماندار شخصیت اور سچے فنکار ہیں جو اپنے کام کی نوعیت کو سمجھتے ہیں، بلال عباس کے ساتھ کام کرکے خود کو خوش قسمت محسوس کرتی ہوں۔

پوسٹ پر مداحوں کا کہنا تھا کہ ہم آپ دونوں کو حقیقی دنیا میں بھی ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں۔ کسی نے لکھا آپ کی جوڑی بہت خوبصورت لگ رہی ہے۔ ایک پرستار نے کہا کہ آپ دونوں کی سوچ آپس میں بہت ملتی ہے۔

comment

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں