کراچی میں بینک ڈکیتی ملزمان چند سیکنڈز میں 20 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

ملزمان تاحال گرفتار نہ کیے جاسکے


ویب ڈیسک April 14, 2022
(فائل فوٹو)

شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں بینک ڈکیتی کی واردات میں ملزمان چند سیکنڈ میں تقریبا 20 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے مصروف ترین علاقے نارتھ ناظم آباد سے ملزمان نے چند سکینڈوں میں بینک ڈکیتی کے دوران 20 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے، سیکیورٹی گارڈ نے مزاحمت کی تو ملزمان نے پستول کے پستول کے بٹ مار کر اسے زخمی کردیا جبکہ ملزمان نے بینک کے اندر ایک فائر بھی کیا جس سے کیش کاؤنٹر کا شیشہ ٹوٹ گیا اور کیشیئر معمولی زخمی ہوا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بینک نے سیکیورٹی ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کیا تھا، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

گزشتہ روز نارتھ ناظم آباد میں فاروق اعظم مسجد کے قریب قائم بینک میں ڈکیتی کی واردات رونما ہوئی تھی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس و رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان نے جائے وقوعہ پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 6 ملزمان میں سے پہلے ایک ملزم بینک کے اندر داخل ہوا جس کے بعد مزید 5 ملزمان بینک کے اندر داخل ہونے لگے تو سیکیورٹی گارڈ نے مزاحمت کی ، مزاحمت پر ملزمان نے پستول کے بٹ اس کے سر پر مار کر اسے زخمی کردیا اور بینک کے اندر زبردستی داخل ہوگئے ، کیش کائونٹر سے انھوں نے کائونٹر پر پڑی رقم لوٹی اور چند سیکنڈ کے اندر اندر موٹر سائیکلوں پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ بینک عملے سے لی گئی ابتدائی معلومات کے مطابق 19 لاکھ 95 ہزار روپے بینک سے لوٹے گئے ہیں، پولیس نے بینک کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور آس پاس لگے کیمروں کی فوٹیجز بھی حاصل کرنا شروع کردی ہیں جس کے بعد تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |