عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کی تصاویر ویڈیوز منظر عام پر آگئیں

عالیہ اور رنبیر آج رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، نوبیاہتا جوڑے کے تذکرے زبان زد عام ہیں

مداحوں نے شادی کی تصاویر کو خوب پسند کیا (فوٹو، انٹرنیٹ)

بالی ووڈ کی معروف جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد اب ان کی شادی کی دلکش تصاویر اور ویڈیوز بھی منظر عام پر آگئی ہیں۔

بھارتی خبر رساں اداروں اور سوشل میڈیا پر گزشتہ ہفتوں سے رنبیر اور عالیہ کی شادی کی خبریں زیر گردش رہنے کے بعد بالآخر دونوں اسٹارز آج 14 اپریل کو رشتہ ازدواج میں بندھ گئے، دونوں کی شادی کے تذکرے تاحال زبان زدِ عام ہیں اور اب اداکارہ نے شادی کی تصاویر سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کردیں۔

رنبیر کپور نے سنہرے رنگ کی شیروانی جبکہ عالیہ بھٹ نے دلکش لہنگا زیب تن کیا۔ شادی کی تقریب میں رنیبر کی قریبی رشتے دار کرینہ کپور، کرشمہ کپور سمیت دیگر بالی ووڈ کی نامور شخصیات نے شرکت کی۔












 
Load Next Story