جرم ثابت ہونے پر اسٹریٹ کرمنل کو 19 سال قید
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر 80 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا
PESHAWAR:
شہر قائد میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے اسٹریٹ کرائم کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے اسٹریٹ کرائم کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو مجموعی طور پر 19 سال کی سزا سنادی۔ عدالت نے ملزم پر 80 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم نے فروری 2021 میں کورنگی کے علاقے میں شہری محمد شاہد سے موبائل اور نقدی چھیننے کی کوشش کی تھی۔ دوران واردات پولیس اہلکار موقع واردات پر پہنچ گیا تھا جبکہ ملزمان نے پولیس اہلکار پر فائرنگ شروع کردی تھی۔
پولیس اہلکار کی جوابی فائرنگ میں ایک ملزم ہلاک اور ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا تھا۔