عالمی جوہری ادارے نے ایرانی نیوکلیئر پلانٹ میں نئے کیمرے نصب کردیے

ایرانی جوہری پلانٹ کی مشینیں یورینیئم گیس کی افزودگی کیلئے استعمال کی جائیں گی، آئی اے ای اے


ویب ڈیسک April 14, 2022
ایران کی نتنز جوہری سائٹ، [فائل-فوٹو]

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے ایران کی جوہری سائٹ 'نتنز' کی نگرانی کیلئے نئے کمیرے نصب کردیے۔

اقوام متحدہ کے جوہری نگراں ادارے نے اطلاع دی کہ اس نے تہران کی جانب سے درخواست کیے جانے کے بعد ایران کے زیر زمین نتنز سائٹ پر ایک نئی سینٹری فیوج ورکشاپ کی نگرانی کے لیے کیمرے نصب کیے ہیں۔

ورکشاپ میں کام کا آغاز اس وقت ہوا جب شہر کرج میں ایران کی سینٹری فیوج سہولت کو تخریب کاری کا نشانہ بنایا گیا، اس کے علاوہ جوہری معاہدے کے دوران خود نتنز کو دو بار نشانہ بنایا جا چکا ہے جس کا الزام تہران نے اسرائیل پر لگایا ہے۔

ویانا میں قائم آئی اے ای اے نے کہا کہ اس نے ورکشاپ میں کیمرے نصب کیے اور وہاں موجود مشینوں سے سیل بھی ہٹا دی ہیں۔

ادارے کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان مشینوں کو سینٹری فیوج روٹر ٹیوب اور بیلوز (ہوا خارج کرنے والے آلے) بنانے کے لیے استعمال کیا جائے گا جو یورینیم گیس کو افزودہ کرنے کے حوالے سے اہم آلات ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں