وزیراطلاعات سندھ سعید غنی سے سی پی این ای کے وفد کی ملاقات

اس وقت تک کم و بیش تمام اخبارات اور چینلز کو اشتہارات کی ادائیگی کو یقینی بنایا گیا ہے، صوبائی وزیر اطلاعات

—فوٹو

وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے سی پی این ای (کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز) کے وفد سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ سے صحافیوں کی فلاح و بہبود اور صحافتی اداروں کو تمام وسائل کی فراہمی کے کئے اقدامات کئے ہیں۔

انہوں نے وفد سے ملاقات میں کہا کہ اس وقت تک کم و بیش تمام اخبارات اور چینلز کو اشتہارات کی ادائیگی کو مکمل طور پر یقینی بنایا گیا ہے۔

اس موقع پر جنرل سیکریٹری سی پی این ای نے کہا کہ گذشتہ کئی ماہ سے غیر بجٹ شدہ اشتہارات کی ادائیگی ابھی بھی کروڑوں میں واجب الادا ہے ہم چاہتے ہیں کہ اشتہارات کی تقسیم کا نظام مزید صاف و شفاف بنایا جائے تمام اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا کو اشتہارات کی فراہمی اور ادائیگی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔


علاوہ ازیں ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، بالخصوص نئی آنے والی وفاقی حکومت، آئندہ الیکشن سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سی پی این ای کے جنرل سیکریٹری عامر محمود، ڈاکٹر جبار خٹک، اعجاز الحق، ظاہر نجمی، سعید خاور، مقصود یوسفی، غلام نبی چانڈیو اور حامد حسین عابدی، سیکریٹری اطلاعات سندھ عبدالرشید سولنگی، ڈی جی غلام ثقلین، ڈائریکٹر اختر سوریو، سلیم خان اور دیگر بھی موجود تھے۔

 

 
Load Next Story