بھارتی نیوی کے سربراہ ایڈمرل ڈی کے جوشی نے استعفی دے دیا
نیول سربراہ نےمختلف حادثات اورآبدوزمیں آتشزدگی کی اخلاقی طور پرذمہ داری قبول کرتےہوئےبحریہ کےسربراہ نےاستعفیٰ دیا۔
بھارتی نیوی کے سربراہ ایڈمرل ڈی کے جوشی نے آبدوز حادثے میں 2 افسران کی ہلاکت ،7 اہلکاروں کے زخمی ہونے اور آتشزدگی کے دیگر واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ کچھ ماہ کے دوران پیش آنے والے حادثات اور آج آبدوز میں آگ لگنے کے واقعے کی اخلاقی طور پر ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بحریہ کے سربراہ نے استعفیٰ دیا جسے فوری طور پر قبول کرلیاگیا، ڈی کے سنگھ کے مستعفی ہونے کے بعد وائس ایڈمرل آر کے دھون کو بھارتی نیوی کا سربراہ مقرر کردی گیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی نیوی کی آئی این ایس سندھو رتنا نامی آبدوز میں ٹیسٹ کے دوران آتشزدگی کے نتیجے میں بھارتی بحریہ کے 2 افسران لاپتا اور 7 بے ہوش ہو گئے تھے ، لاپتا ہونے والے افسران کے بارے میں خدشہ ظاہر کیاجارہا ہے کہ وہ ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ بے ہوش ہونے والے ساتوں اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا اعلان جاری ہے۔ گذشتہ سال ممبئی میں ایک بھارتی آبدوز میں دو دھماکوں اور اس کے نتیجے میں لگنے والی آگ کے بعد آبدوز ڈوبنے سے 18 ملاح ہلاک ہو گئے تھے۔