پروجیکٹ ڈائریکٹر پر تشدد کا الزام گورنر بلوچستان کے خلاف مقدمہ اندراج کی درخواست دائر

مجھے ’وی سی‘ کے ٹینڈر کے خلاف ٹینڈر کے عوض پیسے لینے کے لیے کاغذ پر دستخط کرنے کو کہا گیا، پروجیکٹ ڈائریکٹر کا الزام


Staff Reporter April 15, 2022
پروجیکٹ ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے لہذا مجھے تحفظ فراہم کیا جائے (فوٹو، فائل)

بلوچستان میں قائم بہادر خان یونیورسٹی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر نے تشدد کا الزام عائد کرتے ہوئے گورنر کے خلاف مقدمہ اندراج کی درخواست دائر کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بہادر خان ویمن یونیورسٹی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر نے الزام عائد کیا کہ مجھے گورنر ہاؤس میں وائس چانسلر کے ٹینڈر کے خلاف ٹینڈر کے عوض پیسے لینے کے لیے کاغذ پر دستخط کرنے کو کہا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے دستخط کرنے سے انکار کیا تو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس پر میں نے وضاحت پیش کی کہ وی سی کی جانب سے رقم طلب کرنے کی بات میں صداقت نہیں ہے۔

پروجیکٹ ڈائریکٹر نے مقدمہ اندراج کی درخواست میں کہا کہ میری جان کو خطرہ ہے لہذا مجھے تحفظ فراہم کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |