ترجمان پاک فوج کے سازش سے متعلق بیان سے اتفاق کرتے ہیںامریکا

سازش کے بارے میں ہمارا موقف بڑا واضح ہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ


ویب ڈیسک April 15, 2022
پاکستان میں کسی ایک سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کرتے،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

RAWALPINDI: امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے ترجمان کے بیان سے اتفاق کرتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے بریفنگ میں کہا کہ نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کو عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دیتے ہیں۔ امریکا اورپاکستان کے 75سال سے تعلقات ہیں جوبہت اہم ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج کے ترجمان کے بیان سے متفق ہیں۔ سازش سے متعلق ہمارا پیغام اورموقف واضح ہے۔ پاکستان میں کسی ایک سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کرتے بلکہ پرامن جمہوری اصولوں اورانسانی حقوق کوسپورٹ کرتے ہیں۔

محکمہ خارجہ کا ترجمان نے کہا کہ امریکا پرلگائے گئے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔شہبازشریف کو پارلیمنٹ سے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد مبارکباد دی تھی۔ پاکستانی حکومت کے ساتھ مل کرپاکستان اورخطے میں امن اورخوشحالی کے لئے کام جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |