بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری

کوئٹہ اورلسبیلہ کے علاوہ بلوچستان کے تمام اضلاع میں پولنگ 29 مئی کو ہوگی


ویب ڈیسک April 15, 2022
کوئٹہ اورلسبیلہ کے علاوہ تمام اضلاع میں پولنگ 29مئی کو ہوگی،الیکشن کمیشن:فوٹو:فائل

کراچی: بلوچستان کے 132 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ آج سے شروع ہوگیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی 18 اپریل تک متعلقہ ریٹرننگ افسروں کے پاس جمع کرائے جاسکیں گے۔

نامزد امیدواروں کی فہرستیں 19 اپریل کو جاری کی جائیں گی، کوئٹہ اور لسبیلہ کے سوا بلوچستان کے تمام اضلاع میں پولنگ 29 مئی کو ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں