کرکٹر شاداب خان نے رمضان المبارک میں عمرے کی سعادت حاصل کرلی

فیصل جاوید خان اور اظہر محمود نے شاداب خان کو عمرہ ادا کرنے پر مبارکباد دی


ویب ڈیسک April 15, 2022
فیصل جاوید خان اور اظہر محمود نے شاداب خان کو عمرہ ادا کرنے پر مبارکباد دی فوٹوٹوئٹر

پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

شاداب خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی خوشخبری ٹوئٹر پر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے مکہ سے احرام میں ملبوس اپنی تصویر بھی شیئر کی۔

شاداب خان نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا ''الحمداللہ، میں نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔ اپنے ملک کے لیے، انسانیت کے لیے، امن کے لیے، خوشحالی کے لیے اور سب سے بڑھ کر سب کے لیے صحت کی دعا کی۔ اللہ آپ سب کو خوش رکھے''۔



شاداب خان کی جانب سے یہ خبر شیئر کیے جانے کے بعد پی ٹی آئی کے رکن فیصل جاوید خان اور اظہر محمود سمیت متعدد شخصیات کی جانب سے انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں