لاہورمیں گھرمیں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق

مقتولین میں ملزم کے والد،والدہ، بہن اوربھانجا شامل ہیں


ویب ڈیسک April 15, 2022
آئی جی پنجاب نے فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا:فوٹو:فائل

لاہورکے علاقے گرین ٹاؤن میں ایک گھرمیں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق لاہورکے علاقے گرین ٹاؤن کے ایک گھرمیں فائرنگ کے واقعے میں 6افراد جاں بحق ہوگئے۔مقتولین میں ملزم کے والد، والدہ، بہن اوربھانجا شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم عابد نے اپنے گھر والوں اور سسرال والوں پرفائرنگ کی جسے کے نتیجے میں عابد کے گھرکے 4 افراد اورسسرال میں ملزم کی ساس شگفتہ سمیت 2 افراد جاں بحق ہوئے۔ ملزم عابد مبینہ طورپرآئس کا نشہ کرتا ہے۔

پولیس کوابتدائی بیان میں ملزم عابد نے کہا کہ ان لوگوں نے میرے بیٹے پرتشدد کیا تھا۔مزید تحقیقات جاری ہیں۔

فائرنگ سے جاں بحق افراد میں 60 سالہ غلام حسین، 55 سالہ آسیہ بی بی, 15 سالہ ہمایوں خرم اور 35 سالہ راحیلہ خرم شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں