وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن میں کوئی بدمزگی نہیں ہونی چاہیے لاہور ہائیکورٹ 

عدالت کا آئی جی پنجاب کو تمام ممبران اسمبلی کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم


ویب ڈیسک April 15, 2022
عدالت کا آئی جی پنجاب کو تمام ممبران اسمبلی کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم

LONDON: لاہور ہائیکورٹ نے ہدایت کی ہے کہ کل وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن میں کوئی بدمزگی نہیں ہونی چاہیے۔

لاہور ہائیکورٹ میں ڈپٹی اسپیکر کے اختیارات بحال کرنے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ہوئی۔ ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری عدالت میں پیش ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے سپریم کورٹ میں 6 اپریل کو وزارت اعلیٰ پنجاب کا الیکشن کرانے کا حلف نامہ دیا جس پر میں نے اجلاس بلایا، لیکن پنجاب اسمبلی کو نو گو ایریا بنا دیا گیا۔

ق لیگ کے وکیل نے سپریم کورٹ میں انڈر ٹیکنگ دیے جانے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں معاملہ صرف قومی اسمبلی کا تھا، ڈپٹی اسپیکر اب جانبدار نہیں رہے وہ اپنا جھکاؤ ایک امیدوار کی طرف کر چکے ہیں۔

جسٹس شجاعت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے کہا کہ آپ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ الیکشن شفاف اور منصفانہ ہوں گے۔ ڈپٹی اسپیکر نے عدالت سے درخواست کی کہ میڈیا اور عالمی مبصر کو الیکشن کی نگرانی کا کہا جائے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ ہو۔

عدالت نے آئی جی پنجاب کو ہدایت کی کہ آپ نے تمام ممبران اسمبلی کو تحفظ فراہم کرنا ہے ، کوئی بدمزگی نہیں ہونی چاہیے، اچھے اور سلجھے ہوئے طریقے سے کل ووٹنگ ہونی چاہیے۔

لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کے اختیارات بحال کرنے سے متعلق دائر اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں