فوج کے خلاف ہرقسم کے پروپیگنڈہ سے لاتعلقی کااظہارکرتے ہیں بیرسٹر سیف

سیاسی امور کوبنیادبناکر فوج پر تنقید کی گئی اور الزام پی ٹی آئی پرلگایاگیا، معاونِ خصوصی برائے اطلاعات کے پی


ویب ڈیسک April 15, 2022
سیاسی امور کوبنیادبناکر فوج پر تنقید کی گئی اور الزام پی ٹی آئی پرلگایاگیا، معاونِ خصوصی برائے اطلاعات کے پی (فائل:فوٹو)

LONDON: وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ فوج کے خلاف ہرقسم کے پروپیگنڈہ سے لاتعلقی کااظہارکرتے ہیں۔

بیرسٹر محمد علی سیف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے فوج کاموقف موجودہ حالات کے حوالے سے دیا، اس پریس کانفرنس کی وجہ سے کئی سوالات کے جوابات مل گئے ہیں، سیاسی امور کوبنیادبناکر فوج پر تنقید کی گئی اور الزام پی ٹی آئی پرلگایاگیا۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ فوج کے خلاف ہرقسم کے پروپیگنڈہ سے لاتعلقی کااظہارکرتے ہیں، ہمارا ورکر ایسا کرےگاتوپارٹی سے بھی نکالیں گےاورقانونی کارروائی بھی کی جائے گی، سوشل میڈیا کے ذریعے پی ٹی آئی کوبدنام کیاجارہاہے، اپوزیشن منفی پروپیگنڈہ مہم چلا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کیلیبری کوئین جعل سازی کی ماہر ہیں، جعلی ویڈیوز بنائی جارہی ہیں، وزیراعلی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی گئی اورجعل سازی کے ذریعے ایک رکن عنایت اللہ کے دستخط کیے گئے، اسپیکر کو اس سلسلے میں جعل سازی کے حوالے سے ایکشن لیناچاہیے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ عدلیہ قابل احترام ہے لیکن قانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے اعتراض کرینگے، کوئی ادارہ رات بارہ بجے دفاتر کھول کر کیس سننے بیٹھ جائے اور لوٹوں کے بارے میں بات نہ کرے توہم کیسے خاموش رہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں