سندھ ہاؤس حملہ کیس پی ٹی آئی کے مستعفی ارکان اسمبلی کی ضمانت منظور

دونوں ملزمان کی 50، 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کی


ویب ڈیسک April 15, 2022
دونوں ملزمان کی 50، 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کی۔ فوٹو:فائل

سندھ ہاؤس پر حملے میں نامزد ملزمان پی ٹی آئی کے دو ارکان اسمبلی کی پچاس پچاس ہزار روپے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے سندھ ہاؤس حملہ کیس میں نامزد ملزمان پی ٹی آئی کے مستعفی ارکان قومی اسمبلی عطا اللہ اور فہیم خان کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے دونوں ملزمان کی 50، 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے کارکنوں کا سندھ ہاؤس اسلام آباد پر دھاوا

ملزمان کی جانب سے وکیل فیصل چوہدری اور وکیل علی رضا بخاری عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے دونوں ارکان کی عبوری ضمانت 26 اپریل تک منظور کی، جب کہ عطا اللہ اور فہیم خان کی مستقل ضمانت کی درخواست پر پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 22اپریل تک ملتوی کر دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں