وزیراعظم کا اتحادی جماعتوں کو آج افطار ڈنر وفاقی کابینہ کا فیصلہ کیا جائے گا

افطار ڈنر میں تمام اتحادی جماعتوں کے سربراہان شریک ہوں گے۔


ویب ڈیسک April 15, 2022
افطار ڈنر میں تمام اتحادی جماعتوں کے سربراہان شریک ہوں گے۔ فوٹو:فائل

وزیراعظم کی جانب سے اتحادی جماعتوں کے لیے آج افطار ڈنر میں وفاقی کابینہ کا فیصلہ کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف اتحادی جماعتوں کے اعزاز میں آج افطار ڈنر دیں گے، جس میں وفاقی کابینہ کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ افطار ڈنر میں تمام اتحادی جماعتوں کے سربراہان شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ کی تشکیل حتمی مرحلے میں داخل

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی تشکیل کے لیے قائم خصوصی کمیٹی نے اپنی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کو 13، پیپلزپارٹی کو 10 اور جے یو آئی ف کو 3 وزارتیں دینے کا فیصلہ ہوا ہے۔


ایم کیو ایم، بی اے پی اور دیگر اتحادیوں کو بھی ان کی نشستوں کے مطابق نمائندگی دی جائے گی۔ بلوچستان سے شاہ زین بگٹی اور پی ڈی ایم کے علی وزیر کو بھی کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر کا عہدہ پیپلزپارٹی کو دیا جا رہا ہے۔ قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ جمعیت علمائے اسلام کو دیا جائے گا۔ پہلے مرحلے کی وفاقی کابینہ کل شام یا پرسوں حلف اٹھائے گی۔

 


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |