گھرکے باہر احتجاج  سے لگتا ہے 90ء کی دہائی کے لاہور پہنچ گئی جمائما

میرے بچوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور سوشل میڈیا پر نسلی منافرت پر مبنی مہم چلائی جارہی ہے، جمائما


ویب ڈیسک April 15, 2022
مسلم لیگ (ن) نے اتوار کو جمائما کے گھر کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا ہے (فوٹو: فائل)

کراچی: چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کا کہنا ہے کہ میرے گھر کے باہر احتجاج کے اعلان سے لگتا ہے 90ء کی دہائی کے لاہور میں پہنچ گئی ہوں۔

جمائما نے ٹویٹر پر 'پرانا پاکستان' کے ہیش ٹیگ کے ساتھ کیے گئے ٹویٹ میں کہا کہ میرے گھر کے باہر احتجاج کیا جارہا ہے، میرے بچوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور سوشل میڈیا پر نسلی منافرت پر مبنی مہم چلائی جارہی ہے۔



جمائما کا مزید کہنا تھا کہ یہ سب دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ میں 90ء کی دہائی کے لاہور میں واپس پہنچ گئی ہوں۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اتوار کو لندن میں جمائما کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |