بجلی کے ساتھ ساتھ پانی کا بحران بھی سر اٹھانے لگا

ارسا نے صوبوں کو  پانی احتیاط سے استعمال کرنے کی ہدایت کردی


ویب ڈیسک April 15, 2022
ارسا نے صوبوں کو پانی احتیاط سے استعمال کرنے کی ہدایت کردی فوٹو: فائل

ملک میں بجلی کے ساتھ ساتھ اب پانی کا بحران بھی سر اٹھانے لگا ہے اور صوبوں کو 26 فیصد پانی شارٹ فال کا سامنا ہے۔

انڈس ریوور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کے ذرائع کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑا ڈیم تربیلا 53 روز سے خالی پڑا ہے جس کے بعد ارسا نے صوبوں کو جوائنٹ ڈسچارج میجرمنٹس (جے ڈی ایمز) کی ہدایت کردی۔

ارسا ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت دریاؤں میں پانی کا بہاؤ 8 ہزار کیوسک کم ہے، چناب اور دریائے جہلم میں پانی کا بہاؤ نہیں بڑھ رہا اور پنجاب کو 70 ہزار کے بجائے 52 ہزار کیوسک پانی فراہم کیا جارہا ہے جبکہ سندھ کو 44 ہزار کی بجائے 33 ہزار کیوسک فراہمی جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تربیلا ڈیم 18 اپریل تک خالی رہے گا، صوبہ پنجاب کی ٹیمیں پانی کی پیمائش کے لیے گدو اور کوٹڑی کی نگرانی کرینگی جبکہ سندھ کی ٹیمیں تونسہ اور پنجند میں پانی کا اخراج دیکھیں گی۔

علاوہ ازیں ارسا نے صوبوں کو پانی احتیاط سے استعمال کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں