راجہ پرویز اشرف بلامقابلہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب

ان کے مقابلے میں کسی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے


ویب ڈیسک April 15, 2022
راجہ پرویز اشرف پیپلزپارٹی دور حکومت میں وزیراعظم بھی رہ چکے ہیں۔ فائل : فوٹو

پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف بلامقابلہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے اسپیکر قومی اسمبلی بننے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، ان کے مدمقابل کسی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے جس کے سبب راجہ پرویز اشرف بلامقابلہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوگئے۔

راجہ پرویز اشرف کے تجویز اور تائید کنندہ خورشید شاہ اور نوید قمر تھے، اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے کسی اور نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کا اتحادی جماعتوں کو آج افطار ڈنر، وفاقی کابینہ کا فیصلہ کیا جائے گا

دوسری جانب، وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادیوں کو آج افطار ڈنر پر مدعو کیا ہے جس میں وفاقی کابینہ کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ افطار ڈنر میں تمام اتحادی جماعتوں کے سربراہان شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی تشکیل کے لیے قائم خصوصی کمیٹی نے اپنی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کو 13، پیپلزپارٹی کو 10 اور جے یو آئی ف کو 3 وزارتیں دینے کا فیصلہ ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں