پاک بھارت کرکٹرز 15 سال بعد ایک ہی انگلش کاؤنٹی ٹیم میں شامل
اس سے قبل آر پی سنگھ اور منصور امجد نے لیسڑشائر کی نمائندگی کی تھی
انگللینڈ کی سرزمین پر جاری کاؤنٹی کرکٹ میں 15 سال کے طویل عرصے کے بعد پاکستان اور بھارت کے کھلاڑی ایک ساتھ ایک ٹیم میں کھیلتے نظر آرہے ہیں۔
گزشتہ روز سسیکس کرکٹ کاؤنٹی کی جانب سے پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور بھارت کےچیتشور پجارا نے ڈیبیو کیا۔ دونوں کرکٹرز نے ڈربی شائر کے خلاف کیپس دی گئیں۔
اس سے قبل سال 2007 میں بھارتی فاسٹ بولر آر پی سنگھ اور پاکستان کے لیگ اسپنر منصور امجد لیسٹرشائر کی طرف سے کاؤنٹی کرکٹ میں ایک ساتھ کھیلتے دکھائی دیے تھے۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر شان مسعود نے ڈربی شائرکرکٹ کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے سسیکس کے خلاف کاؤنٹی چیمپئن شپ کے میچ میں ڈبل سنچری بنائی جس کے بعد وہ کاؤنٹی کرکٹ میں ڈبل سنچری اسکور کرنے والے پہلے پاکستانی اوپنر بن گئے۔