آرٹیکل 63 اے کی تشریح سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر

چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ 18 اپریل کو سماعت کرے گا


ویب ڈیسک April 15, 2022
—فائل فوٹو

سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے دائر صدارتی ریفرنس سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ 18 اپریل کو سماعت کرے گا۔

خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے کے بعد حکومتی اراکین کی جانب سے وفاداری بدلنے پر ممکنہ نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں آئین کی دفعہ 63 اے کی تشریح کے لیے ریفرنس دائر کیا گیا تھا جس کی منظوری صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دی تھی۔

اس حوالے سے انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ریفرنس سے متعلق 4 سوالات اٹھائے تھے۔



 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں