حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان

اوگرا کی سمری مسترد، حکومت اضافی بوجھ برداشت کرے گی


ویب ڈیسک April 15, 2022
(فوٹو، فائل)

TOKYO: وزیراعظم شہباز شریف نے اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری کو مسترد کردیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کے لیے کوئی ردوبدل نہیں ہوگا۔

مسلم لیگ نون کے رہنماء شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ نہیں کررہے، حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ خود برداشت کرے گی۔

واضح رہے کہ اوگرا نے پیٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی کی کم سے کم اور زیادہ زیادہ شرح کی بنیاد پر قیمتوں میں اضافے کی دو سفارشات تیار کی تھیں، جس میں سے پہلی میں ٹیکسز کی موجودہ شرح کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 51 روپے 32 پیسے اضافے کی تجویز شامل تھی۔

مزید پڑھیں: پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں21 روپے 30 پیسے اضافے کی سفارش

اوگرا کی پہلی سفارش میں پیٹرولیم لیوی ،جی ایس ٹی کی موجودہ شرح کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 21 روپے 30 پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 36 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز پیش کی تھی جبکہ دوسری ورکنگ میں پٹرول کی قیمت میں 83 روپے 50 روپے فی لیٹر اور مٹی کا تیل 77 روپے 56 پیسے اضافے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 77 روپے 31 پیسے اضافے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں