موبائل پر باتوں میں مگن لڑکی کو ٹرین نے روند دیا ویڈیو وائرل

معجزانہ طور پر زندہ بچ جانے والی لڑکی پر سے پوری ٹرین گزر گئی لیکن موبائل پر باتیں کرنا بند نہیں کیں


ویب ڈیسک April 15, 2022
خاتون موبائل پر بات کرتے ہوئے کپڑے جھاڑتے ہوئے کھڑی ہوگئیں، فوٹو: ویڈیو گریب

PARIS: بھارت میں موبائل پر باتوں میں مشغول لڑکی کو ٹرین نے روند دیا تاہم ٹرین گزرنے کے بعد خاتون زندہ کھڑا ہوگئیں لیکن اس خوفناک وقت میں بھی انھوں نے موبائل کان پر سے نہیں ہٹایا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موبائل پر بات کرتے کرتے ایک لڑکی پٹڑی عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آجاتی ہے۔

ٹرین لڑکی پر گزر جاتی ہے تو خوش قسمتی سے زندہ بچ جانے والی لڑکی کھڑی ہوتی ہے تاہم اس وقت بھی وہ موبائل پر بھی بات کر رہی ہوتی ہے۔



ریلوے حکام نے اس ویڈیو کو وائرل کیا اور تنبیہ کی کہ بے دھیانی میں پٹڑی عبور کرنا جان کے لیے خطرناک ہوسکتا ہے۔ خاص موبائل استعمال کرنے میں احتیاط کریں۔

صارفین نے تبصرہ کیا کہ بھلے جان چلی جائے لیکن موبائل پر بات کرتے رہنا ضروری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں