میٹا نے ہورائزن کو ویب سائٹ اور اسمارٹ فون پر لانے کا اعلان کردیا

میٹا کمپنی کے مطابق اب ہیڈ سیٹ کے بغیر بھی عام صارفین ہورائزن اور میٹاورس میں شامل ہوسکیں گے

میٹا نے ہورائزن پلیٹ فارم کو اسمارٹ فون اور ویب پر لانے کا اعلان کردیا ہے۔ فوٹو: فائل

فیس بک کی بانی کمپنی میٹا کے کچھ ماہ قبل تھری ڈی ماحول میں تیارکردہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم میٹاورس (درحقیقت ہورائزن) کا اعلان کیا تھا۔ تاہم اس سے بھرپور استفادے کے لیے اس کے ویب سائٹ ورژن اور اسمارٹ فون کے لیے خصوصی ڈیزائن کا اعلان کردیا گیا ہے۔

اگر ایسا ہوگیا تو ہم فیس بک کو ایک بالکل نئے انداز سے دیکھ سکیں گے اور لوگوں کی بڑی تعداد اس پر منتقل ہوجائے گی۔

فیس بک کی مرکزی کمپنی میٹا نے فوری طور پر محسوس کیا ہے کہ ہورائزن کے تھری ڈی ماڈل کو ورچول ریئلٹی ہیڈ سیٹ مثلاً کویسٹ تک محدود نہیں رکھا جاسکتا اور اب اس کے ویب ورژن پر کام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔


اس کی بظاہر وجہ یہی بتائی جارہی ہے کہ ہورائزن سے استفادے کےلیے چہرے پر پہنے جانے والا مخصوص آکیولس ہیڈ سیٹ درکار ہوتا ہے جو مہنگا ہونے کی وجہ سے ہر ایک کی دسترس میں نہیں۔ اس موقع پر میٹا کے ذمے داران نے محسوس کیا کہ اگر عوام کی بڑی تعداد کو یہاں لانا ہے تو ضروری ہے کہ اسے عام پلیٹ فارم پر پیش کیا جائے جس کے لیے مخصوص ہارڈویئر کی ضرورت نہ رہے۔

بعض تجزیہ کاروں نے اسے خوش آئند تو قرار دیا ہے تاہم اس کی تاریخ نہیں بتائی ہے کہ ایسا کب ہوگا۔ تاہم میٹا ہورائزن کے نائب صدر ویوک شرما نے بتایا کہ سال کے اختتام تک ہورائزن کا ورژن عام اسمارٹ فون کے لیے پیش کردیا جائے گا۔ اس طرح فیس بک کے صارفین بھی اس پر شفٹ ہوچکے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ میٹا کمپنی ہورائزن کو گیم کونسول میں لانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

اب سے دوروز قبل میٹا نے ہورائزن ٹول اور سہولیات تشکیل دینے والے ڈویلپر کے لئے ترغیبات کا اعلان کیا تھا اور اس کی تٖفصیلات بھی بیان کی تھیں۔
Load Next Story