کابینہ کی پہلی قسط بہت جلد سامنے آجائے گی وزیر اعظم
چند روز یا ہفتے بعد دوسری قسط بھی سامنے لائیں گے، شہباز شریف
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کابینہ کی پہلی قسط بہت جلد سامنے آجائے گی، چند روز یا ہفتے بعد دوسری قسط بھی سامنے لائیں گے۔
اتحادی جماعتوں کے رہنماوں واراکین کے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ نے محبت اور شوق سے جو اعزاز مجھے بخشا اسکے لیے بہت ممنون ہوں بھرپور کوشش کروں کا آپ سے رابطے میں رہوں اور آپ کے حلقوں کے مسائل ترجیع بنیادوں پر حل کراوں گا۔
انہوں نے کا کہ وزیراعظم ہاوس پاکستان ہاوس ہوگا، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور پنجاب کے افسران بھی یہاں ہوں گے، خادم پاکستان میں نہیں بلکہ آپ وزیر اعظم ہیں، ہم مل کر اس کشتی کو پار لگائیں گے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کل اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے، رمضان المبارک میں ہر دکان میں رمضان پیکج کے تحت آٹا سو ڈیڑھ سو روپے سستا ملتا تھا لیکن اب معلوم کرایا تو کہیں ایسا نہیں ہورہا، کسی کو پرواہ تک نہیں یہ دھوکے اور ڈھکوسلے قوم جان چکی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف 30 رکنی وفاقی کابینہ کا اعلان جلد کر دیں گے۔ کابینہ میں ن لیگ کے 13 پاکستان پیپلز پارٹی کے 10 اور جے یوائی کے تین وزراء شامل ہوں گے۔