تحریک عدم اعتماد پرووٹنگ سے قبل ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری مستعفی

قومی اسمبلی کے اجلاس میں نومنتخب اسپیکرراجا پرویز اشرف حلف اٹھائیں گے


ویب ڈیسک April 16, 2022
قاسم سوری کیخلاف تحریک عدم اعتماد متحدہ اپوزیشن نے پیش کی تھی:فوٹو:فائل

ISLAMABAD: قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری نے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد پرووٹنگ سے قبل استعفٰی دے دیا۔

قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے اپنے عہدے سے استعفٰی دے دیا۔قاسم سوری کا استعفیٰ سیکریٹری قومی اسمبلی کے دفترکوموصول ہوگیا ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری کیخلاف تحریک عدم اعتماد پرآج ووٹنگ ہونا تھی۔متحدہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس پینل آف چیئر ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا۔ اسپیکرایاز صادق کا کہنا تھا کہ قاسم سوری کے استعفے کے بعد تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی ضرورت نہیں رہی۔اسمبلی سیکریٹریٹ ڈپٹی اسپیکرکے انتخاب سے متعلق تاریخ کا اعلان کرے گا۔

پیپلز پارٹی کے راجا پرویز اشرف بلا مقابلہ قومی اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوچکے ہیں۔وہ آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق راجا پرویز اشرف کے اسپیکرمنتخب ہونے کا نوٹیفیکیشن آج جاری کیا جائے گا۔ پینل آف چیئر پرسن میں شامل پی ٹی آئی کے تینوں ارکان مستعفی ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے حکومت اوراتحادی جماعتوں کا اجلاس آج طلب کیا تھا۔اجلاس میں نئے اسپیکر کے حلف اوردیگر امورپرمشاورت کی گئی۔ تمام ارکان کواجلاس میں شرکت کرنے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں