گھریلوجھگڑے پر سفاک ماں نے 8 ماہ کی بیٹی قتل کردی

خدیجہ نامی خاتون کا اپنے شوہر نبیل سے خرچے پر جھگڑا ہوا تھا، پولیس

خدیجہ نامی خاتون کا اپنے شوہر نبیل سے خرچے پر جھگڑا ہوا، پولیس (فوٹو: فائل)

گھریلو جھگڑے پر سفاک ماں نے 8 ماہ کی بیٹی قتل کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے جناح روڈ پر سفاک ماں نے گھریلوجھگڑا ہونے پر اپنی 8 ماہ کی معصوم بیٹی کو قتل کردیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ جناح روڈ کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزمہ کو حراست میں لے لیا۔


پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ تھانہ جناح روڈ کے علاقہ جگنہ بازار میں پیش آیا، خدیجہ نامی خاتون کا اپنے شوہر نبیل سے خرچے پر جھگڑا ہوا، جس پر خاتون نے طیش میں آکر 8 ماہ کی معصوم بچی آمنہ کا گلہ دبا دیا، اور دم گھٹنے سے بچی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔

 
Load Next Story