فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کا تشدد انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے وزیراعظم

بین الاقوامی برادری فلسطینیوں کی جانوں کے تحفظ اور اقوام متحدہ کے چارٹر کو برقرار رکھے، شہباز شریف

بین الاقوامی برادری فلسطینیوں کی جانوں کے تحفظ اور اقوام متحدہ کے چارٹر کو برقرار رکھے، شہباز شریف (فائل فوٹو)

کراچی:
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر تشدد میں اضافہ انسانی حقوق اور انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم شہبازشریف نے مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فوجیوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر تشدد میں اضافہ انسانی حقوق اور انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔




وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں، وقت آگیا ہے کہ بین الاقوامی برادری معصوم فلسطینیوں کی جانوں کے تحفظ، بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کو برقرار رکھے۔

 
Load Next Story