عمران خان نے ’’مجھے کیوں نکالا‘‘ نہیں بلکہ ’’مجھے کیسے نکالا‘‘ کہا ہے فیاض چوہان

حمزہ شہباز نے اپنے پاؤ گوشت کے لئے پی ٹی آئی منحرف اراکین کی پوری بھینس ذبح کر دی، رہنما پی ٹی آئی

حمزہ شہباز نے اپنے پاؤ گوشت کے لئے پی ٹی آئی منحرف اراکین کی پوری بھینس ذبح کر دی، رہنما پی ٹی آئی

لاہور:
پی ٹی آئی کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عمران خان نے ''مجھے کیوں نکالا'' نہیں بلکہ ''مجھے کیسے نکالا'' کہا ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے چھانگا مانگا کی سیاست کو آگے بڑھایا، آج کرمنلز کو بسوں میں بھر کر یہاں لایا گیا ہے، پچھلے 20 دنوں سے انہیں گھوڑوں خچروں کی طرح اصطبل میں رکھ کر آج یہاں لایا گیا، ان اراکین پر اربوں روپے خرچ کئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ کل وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائیں گے کیونکہ یہ قیمتیں پہلے ہی خطے میں سب سے کم ہیں، اس کا مطلب ہے کہ عمران خان سستا پٹرول دے رہے تھے، یہ عمران خان اور پی ٹی آئی کی جیت ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ دوست محمد مزاری جانبدار ہیں اور ن لیگ سے مل چکے ہیں، یکم اپریل کو نجی ہوٹل میں ہماری پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ کے دوران دوست محمد مزاری نے پوچھا کہ ن لیگ والے ہمارے منحرف اراکین کو کیا ریٹ دے رہے ہیں؟ اس سے اگلے دن دوست محمد مزاری حمزہ شہباز اور ن لیگ کو پیارے ہو گئے، 6 اپریل کو سادہ کاغذ پر اجلاس بلانے کا مطلب تھا کہ وہ جانبدار ہو چکے ہیں ، ڈپٹی اسپیکر ہمارے ٹکٹ پر منتخب ہوئے، وہ اجلاس کی صدارت کر کے ایوان کا تقدس خراب کرینگے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے منحرف اراکین کیخلاف تادیبی کارروائی کی ہے، حمزہ شہباز نے اپنے پاؤ گوشت کے لئے پی ٹی آئی منحرف اراکین کی پوری بھینس ذبح کر دی ہے، ان منحرف اراکین میں سے کوئی وزیر مشیر نہیں بن سکتا، یہ تمام اراکین ایک ماہ 2 دن بعد ڈی سیٹ ہو جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین ووٹنگ کا بائیکاٹ نہیں کرینگے ، پی ٹی آئی نے سبق سیکھا ہے، عمران خان نے نواز شریف کی طرح مجھے کیوں نکالا نہیں کہا بلکہ یہ کہا کہ مجھے کیسے نکالا۔
Load Next Story