پاکستانی ہاکی ٹیم کے دورہ پورپ کا شیڈول فائنل

قومی ٹیم پانچ میچز کھیلنے کےلیے بائیس اپریل کو ہالینڈ روانہ ہوگی


Sports Reporter April 16, 2022
قومی ٹیم پانچ میچز کھیلنے کےلیے بائیس اپریل کو ہالینڈ روانہ ہوگی

ہاکی ٹیم کے دورہ یورپ میں میچز کا شیڈول فائنل ہوگیا۔ ویزے اگلےہفتے مل جائیں گے۔

قومی ٹیم پانچ میچز کھیلنے کےلیے بائیس اپریل کو ہالینڈ روانہ ہوگی، ہیڈکوچ سیگفرائید ایکمین آج رات ہی ایمسٹرڈیم روانہ ہورہےہیں۔

پروگرام کےمطابق پاکستان ہاکی ٹیم پہلے مرحلے میں ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم پہنچے گی جہاں تین روز پریکٹس کے بعد چھبیس اپریل کوہالینڈ کے ساتھ پہلا میچ کھیلے گی، دوسرا میچ ستائیس اپریل کوطے ہے۔ اٹھائیس اپریل کو بلجیم روانگی کے بعد انتیس اپریل کووہاں میچ شیڈول ہے، سپین کےساتھ تین میچ دورےمیں شامل ہیں، جو دو، تین اور چارمئی کو ہوں گے۔

ٹیم مینجر خواجہ جنید کےمطابق کافی عرصے بعد پاکستانی ٹیم یورپ جارہی ہے ، ایشیا کپ سےپہلے اس ٹور سے پاکستانی کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے اور ہمیں ٹیم کی خامیوں کو بہتر بنانے کا موقع ملےگا، ایکمین کی جلد روانگی کا مقصد وہاں پر ٹیم کے پہنچنے سے پہلے انتطامات کو یقینی بناناہے۔یورپ سے واپسی پر دوبارہ کیمپ لگے گا جس کے بعد ایشیا کپ کے لیے جکارتہ انڈونیشیا روانگی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں